ذرائع
:
چین اور دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا انفیکشن کو لے کر ہندوستان پوری طرح سے الرٹ موڈ میں ہے ۔ دنیا کے الگ الگ ممالک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ بھی تیز کردی گئی ہے ۔ منگل کو چین سے کولمبو کے راستے مدورئی ایئرپورٹ لوٹی ایک خاتون اور اس کی چھ سال کی بیٹی کورونا پازیٹیو نکلنے کے بعد تمل ناڈو میں بیرون ملک سے لوٹے کورونا مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔ کورونا انفیکشن کے پھیلاو کو
لے کر اگلے 40 دن کافی اہم مانے جارہے ہیں ۔ کورونا کے پرانے ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے جنوری وسط سے ہندوستان میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ریاستی سرکار کے آفیشیل ذرائع بتاتے ہیں کہ کورونا کو لے کر ہندوستان میں 40 دن کافی اہم مانے جارہے ہیں ۔ پرانے معاملات کے پیش نظر جنوری کے وسط تک ہندوستان میں کورونا مریضوں کے تعداد میں اضافہ درج ہوسکتا ہے ۔